یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ سیالکوٹ سے گرفتار
ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کاروائی
وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار
ملزم عثمان ججہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا
ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد سے روپوش تھا
ملزم عثمان ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی
کشتی کو حادثے پیش آیا جس میں متعدد نوجوانوں جانبحق ہو گئے
گرفتار ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرانوالہ کو 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
گرفتار ملزم نے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے تھے جن کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی
گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہے
ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ عبدالقادر قمر
انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ عبدالقادر قمر
کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون