ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ، پبلک ٹرانسپورٹ میں لڑکی کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور عصمت پامال کرنے والا ملزم گرفتار ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا خواتین کو ہراساں ، بلیک میل کرنے اور عصمت پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
گزشتہ روز تھانہ خانپور کی حدود پنڈمنیم سٹاپ پبلک ٹرانسپورٹ میں لڑکی کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور عصمت پامال کرنےکا افسوس ناک واقع پیش آیا ۔ مدعیہ کی درخواست پر ملزم نائید اختر کے خلاف زیر دفعہ 354A.509PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ انچارج چوکی پنڈ منیم کیڈٹ نعمان طاہر کے کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ لیڈ ی پولیس ملزم نائید اختر ولد ایوب سکنہ پدنی کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔