گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

*گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب*

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔

گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات *تمغہ شجاعت* سے نوازا۔

گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں *تمغہ شجاعت* سے نوازا۔

گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز *تمغہ شجاعت* سے نوازا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ *تمغہ امتیاز* سے نوازا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ *تمغہ امتیاز* سے نوازا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے بختیار احمد خٹک کوشعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ *تمغہ امتیاز* سے نوازا

تقریب میں ایئر وائس مارشل تیمور اقبال،سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت
اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں