کوٹ ادو سنانواں کے نزدیک ویل نکلنے کے سبب ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،سڑک بند کر کے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
کوٹ ادو کے نواح سنانواں کے نزدیک ڈیزل سے بھرا ٹینکر ویل نکلنے کے سبب بے قابو ہوکر الٹ گیا ۔تاہم کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو 1122 و دیگر امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ٹریفک روانی روک دی گئ ہے اور سڑک دونوں اطراف سے بند کر دی گئ ہے ۔یاد رہے گزشتہ رات اسی سڑک پر گیس کیرج ٹینکر بھی الٹ گیا تھا۔