کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا معاملہ ہے اور الیکشن کمیشن نے معاملہ کی چھان بین کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس،ممبران الیکشن کمیشن قانونی ٹیم شریک ہوئی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ سیکرٹری اسپشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون کمیٹی کا حصہ ہونگے اعلی سطح کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات قلمبند کرے گی جبکہ تین روز کے اندر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا دیگر قانونی کاروائی سے متعلق فیصلہ کرے گا