کراچی میں حوالہ ہنڈی ملوث ملزم گرفتار کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد 11 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار*

*ایف آئی اے کراچی زون : حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں*

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائی – حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

علامہ اقبال روڈ کراچی سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار – کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

گرفتار ملزم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی

ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق، یہ نیٹ ورک ملزمان دبئی سے آپریٹ کر رہے تھے

مذکورہ ایجنٹس اپنے نمائندوں (رائیڈرز) کے ذریعے یہ غیر قانونی کاروبار چلا رہے تھے۔

چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول رسیدیں اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ حسیب اور سدیس نامی ایجنٹوں کے لیے بطور رائیڈر کام کرتا تھا

ملزم کی نشاندھی پر جیولری شاپ پر دوسرا چھاپہ مارا گیا

چھاپہ مار کاروائیوں میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 12 لاکھ روپے برآمد ہوئے

جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں مجموعی طور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر برآمد ہوئے

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں


*11 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار*

گرفتار ملزم کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی

ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کو دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم گزشتہ 11 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا

ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے

گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا

ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں