خانیوال کی تحصیل کبیر والہ تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران معصوم بچے زین سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم رجب علی ولد ظفر لوہار فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے اس وقت ہلاک ہو گیا جب پولیس ملزم رجب علی کو بعد از برامدگی لے کر ا رہی تھی کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار کس نا معلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل شیر خان بائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے چاروں ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تا ہم ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک نے ڈی ایس پی ملک عبدالغفور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالہ کو ہدایت کی ہے کہ مفرور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے