کاٹلنگ واقعے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان۔
کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں عام شہریوں کی شہادتوں کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور
اسی علاقے میں پہلے بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا، علی امین گنڈاپور
سرکاری اطلاعات کے مُطابق ہفتے کی صبح اسی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، علی امین گنڈاپور
اس کاروائی کے دوراں عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں، علی امین گنڈاپور
انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام صوبے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، علی امین گنڈاپور