ڈی آئی خان ۔ درازندہ داناسر کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو ہوگئے کے۔ حادثہ منی ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ منی ٹرک میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ٹرک میں سوار مسافر خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا. پولیس
ڈیرہ اسماعیل خان داناسر، درازندہ کے مقام پر ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق ایک مزدا گاڑی، جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی کہ راستے میں بریک فیل ہونے کے باعث یہ اندوہناک حادثہ رونما ہوا۔
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثے میں زخمی ہونے والے 03 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کیں، جن میں 05 خواتین، 01 مرد اور 01 بچہ شامل تھے۔ تمام لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں کے نام: دریا خان، عمر 27 سال یوسف، عمر 10 سال احمد، عمر 25 سال سے ہوئی مجموعی طور پر 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے 07 کو ریسکیو 1122 نے ریکور کیا جبکہ 04 کو مقامی ذرائع کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرحومین میں 05 خواتین، 01 بچہ اور 01 مرد شامل ہیں۔