ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی

ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر بستی ملانہ کے مقام پر پیش آیا جہاں اوور ٹیک کرتے ہوئے مسافر کوچ نے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی – حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائی کے بعد لاشوں اور زخمی خاتون کو اہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی حالت میں اہسپتال لائی گئی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں