پنجاب کے پشتون علاقے میں اوورسیز پاکستانی کی بیوی کو ناجائز تعلقات بنانے کے لیے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا خبیث انسان گرفتار

پنجاب کے پشتون علاقے میں اوورسیز پاکستانی کی بیوی کو ناجائز تعلقات بنانے کے لیے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا خبیث انسان گرفتار

تھانہ رنگو خاتون شہری کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو میں مسماۃ (آ۔ب) زوجہ جمشید سکنہ شمس آباد نے تحریری درخواست دی کہ میرا شوہر بسلسلہ روزگار بیرون ملک گیا ہوا ہے ذیشان نامی شخص کے میرے شوہر اور سسر کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ میرے شوہر کے بیرون ملک جانے کے بعد ذیشان نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کو میں نے اگنور کیا۔ کچھ روز قبل اپنی والدہ کے گھر گئی ہوئی تھی تو ذیشان زبردستی گھر میں گھس آیا اور مجھے کھینچنے لگا جب میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے پسٹل نکال لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ شور شرابہ سن کر میرا بھائی اور والد آئے جن کو دیکھ کر ذیشان بھاگ گیا۔ تھانہ رنگو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم ذیشان ولد حاکم خان سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا جس سے دورانِ تفتیش پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ بھی درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں