رحیم یارخان کا بہادر سپوت وطن عزیز کی سلامتی کے لئے مادر ملت پر قربان
رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن حسین جہانگیر خان ایس ایس جی کمانڈو تھے کیپٹن حسین جہانگیر نے وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید کیپٹن حسین جہانگیر خان شیخ زید ہسپتال کے معروف ڈاکٹر مسعود جہانگیر خان کے فرزند تھے شہید کیپٹن حسین جہانگیر کی نماز جنازہ آج رات بعد نماز عشاء مرکزی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی شہید کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک ۔۔۔


پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران دو فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
شہید ہونے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی قربانی کی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شاباش
دہشتگردوں سے اپنے شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے تک سُکھ کا سانس نہیں لیں گے: بلاول بھٹو زرداری کا عزم
پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کے افسر اور جوان کی شہادتیں
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیپٹن حسن جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادتوں پر گہرے رنج کا اظہار
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین
دفاعِ وطن کی راہ میں جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کے ہیروز ہیں، ترجمان تحریک انصاف
دہشت گردی کے ناسور سے نجات کیلئے قوم نے بیش قیمت قربانیاں پیش کی ہیں، ترجمان تحریک انصاف
شہداء کے لواحقین سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید (عمر؛ 25 سال، ساکن ضلع رحیم یار خان) اور حوالدار شفیق اللہ شہید (عمر؛ 35 سال، ساکن ضلع کرک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں کی شرکت
شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا حسن خیل میں آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار
کوئٹہ:مملکت خداداد پاکستان میں قیام امن کے لئے ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ:دھرتی ماں کے ان نڈر بیٹوں نے اپنے لہو سے سرفروشی کی تاریخ رقم کی ہے ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ:پوری قوم ان شہدا کی قربانی پر نازاں ہے،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی