پتوکی کے قریبی علاقہ کوٹ رادھا کشن میں بھیک مانگنے والی کا روپ دھار کر خواتین کی گھروں میں دن دیہاڑے لوٹ مار اہل علاقہ نے فرار ہونے والی 3خواتین کو پیچھا کرکے پکڑ لیا٬ طلائی زیوارات اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد٬ واقعہ تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ باغبانپورہ میں پیش آیا اہل علاقہ نے پکڑی گئی خواتین کو پولیس کے حوالے کردیا٬ جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
