پاک پتن میں زمین کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں سگے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مُلزم فرار

پاک پتن میں زمین کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں سگے بھائی کا قتل، سفاک مُلزم نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، مُلزم فرار

پاک پتن کے نواحی علاقہ کُنڈ کانجواں میں سفاکیت کا واقعہ، دو بھائیوں کے دَرمیان جاری زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی اَسلم نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی مُختیار چشتی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، قتل کرنے کے بعد مُلزم موقع سے فرار ہوگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اَسپتال مُنتقل کردیا گیا ہے جبکہ تھانہ کَلیانہ پولیس نے تفتیش کا آغاذ کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں