پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کو نسل ہال اٹک کے میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدتھے،ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا،ٹکٹ ہولڈرحمیداکبرخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواٹک وقاص اسلم مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل سعید،سی ای اوایجوکیشن ساجدہ مختار،چیف آفیسرضلع کونسل اٹک ساجدعلی خان،چیف آفیسربلدیہ اٹک آفتاب احمد خان، ضلع بھر کے افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی،مقررہ وقت کے مطابق ضلع کو نسل کے سبزہ زار میں مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی،پولیس اور ریسکیو1122 کے دستوں نے سلامی پیش کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے جو قائداعظم اور ان کے رفقاء کی انتھک کوششوں کا ثمرہے،یہ ملک بے شمار اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، یہ مملکت ہماری پہچان بنی اور اس کے وجود سے ہی ہم پاکستانی کہلاتے ہیں، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم مملکت کی تر قی کے لیے اپنا تن من دھن وقف کر دیں اور بے لوث خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،آج پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ہم یہ عہد کر تے ہیں کہ ہم اس ملک سے ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کر یں گے اور اسکو ایک عظیم مملکت بنائیں گے،ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان بے شمار قر بانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے،اس لیے پاکستانی عوام اس عظیم مملکت کی تعمیرو تر قی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،قانون کا احترام کریں،معاشرے میں رواداری اور ایثار کو فروغ دیں تاکہ یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے،اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے شاندار تقاریر،خاکے اور ملی نغمے پیش کیے اور حاضر ین سے بے پناہ داد وصول کی،قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے بعد ازاں ضلع کونسل کے سبزہ زار میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے،انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں تقریب میں شرکت کی،ڈی سی اٹک نے گورنمنٹ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت دیگر جگہوں پر بھی تقریبات میں شر کت کی،ضلع بھر میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں جس میں شہر یوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ہے، چیف آفیسربلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد کی نگرانی میں بلدیہ اٹک کی جانب سے شہر بھر میں سجاوٹ کی گئی،شہر بھر کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا،جشن آزادی کی 77سالہ تقریبات کا آغاز7بجکر55منٹ پر سائرن بجایا گیاقومی ترانہ بجا کرضلع کونسل لان میں پرچم لہرایا گیا۔