وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کچھ منفی عناصر ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ لاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مینارٹی کارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیزاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں 93 ہزار لوگوں نے درخواستیں دیں جس میں 75 ہزار کو شارٹ لسٹ کیا گیا، اور پہلے مرحلے میں 50 ہزار لوگوں کو کارڈز دیے جائیں گے، ان تمام منصوبوں کا مقصد مہنگائی سے تنگ عام آدمی کو وسائل فراہم کرنا یے۔
ان کا کہنا تھا منفی سوچ رکھنے والے لوگ ہمارے بیچ موجود ہے، انتہا پسندی منفی عناصر کی وجہ سے ہے، میڈیا میں پروپیگنڈہ کرنے کی وجہ سے یہ لوگ منفی پسند ہے۔
Sot
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر مارچ 2022 میں تحریک عدم اعتماد نہ لاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ آج ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے، اگلے دو سالوں میں پاکستان ہمیشہ کیلئے معاشی بحران سے نکل جائے گا
ان کا مزید کہنا تھا اگر بلوچستان میں فوج کو مضبوط نہ کیا گیا تو جو شناختی کارڈ دیکھ کر قتل عام کر رہے ہیں اسکو روکا نہیں جاسکتا، اگر آج کے پی کے میں کچھ ہوا تو امین گنڈا پور اپنا بوریا بسترا سمیت کر نکل جائیں گے