او سی.
وزیرستان میں خارجیوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان نائیک محمد مبین تارڑ کی نماز جنازہ چک نمبر 114 ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں ادا کر دی گئی. اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
وی او
وہاڑی کے نواحی علاقہ گڑھا موڑ چک نمبر 114 ڈبلیو بی کا رہائشی نائیک محمد مبین تارڑ گزشتہ شب پاپانہ ٹاپ پوسٹ وزیرستان پر خارجیوں کے بزدلانہ حملے میں دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا ۔شہید کی میت رات گئے ان کے آبائی گاؤں پہنچی۔شہید کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں 114 ڈبلیوبی میں ادا کی گئی شہید کو نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں لیفٹیننٹ کرنل احسان خان اورکیپٹن ارتضی جاوید سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نائیک محمد مبین تارڑ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا شہیدکی ایک سال قبل شادی ہوئی چار دن قبل اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔شہید کا والد منیر احمد تارڑ بھی ریٹائرڈ آرمی ملازم تھا.