وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے لئے مقرر کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹر“کی کڑی جانچ پڑتال کا حکم دیا گی
ا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی- پنجاب حکومت نے غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی کی وارننگ دے دی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہارکیا- معیاری کام نہ کرنے والے ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا-صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غورکیا گیا-آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سخت سرزنش کی گئی-بعض اضلاع کے چند سرکاری ہسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے ہر شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کوڑے دان کی صفائی اور ویسٹ انکلوژر بنانے کا حکم دیا-شہروں کا ماحول صاف ستھرا اور خوشگوار رکھنے کے لئے ویسٹ انکلوژرکے گرد چاردیواری بناکر مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت کی-پنجاب بھر میں کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں،صفائی میں ذرا سی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی-پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا-
جاری صفحہ (2)
بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر 1102 (2)
پنجاب میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24/7 مانیٹرنگ ہو گی-پنجاب میں غیر قانونی قبضے اور غیرقانونی تعمیرات لمحوں میں ڈیجیٹل ریکارڈ پر آئیں گی-پنجاب میں آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والی ریڑھیاں فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے- مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری طور پر یقین دہانی لینے کی سخت ہدایت جاری کی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے ساتھ گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی- شہری ماحول کو صاف، خوشگوار اور ہر فرد کے لیے محفوظ بنانے کا عزم کیا- ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی اور گرین بیلٹ کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کے احکامات جاری کئے-اضلاع میں چلنے والی الیکٹرک بسوں کی حفاظت دیکھ بھال ضروری قراردی گئی-بازاروں میں لٹکتے ہوئے خطرناک بجلی کے تار فوری درست کروانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ بجلی کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کیں – ہر شہر کے تمام روڈز پر لین مارکنگ کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنرز کوخود موقع پر موجود رہ کر ہر مقام پر صفائی اور نظم و نسق کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی-گڈگورننس یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ویجی لینس ٹیمیں بنانے کا حکم دیا-مساجد کے وضو خانے کا پانی شجرکاری کے لئے استعمال کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی-پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی، مین ہول ڈھکن اور سٹریٹ لائٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی-سرکاری احکامات پر عملد رآمد یقینی نہ بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانہ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا-واٹرفلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال اور صفائی کا حکم دیا-پبلک ٹوائلٹ کی مکمل اور مستقل صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا-نئے پٹرول پمپ پر چارجنگ سٹیشن ضروری قرار دیاگیا-تمام ہائی ویز کے پٹرول پمپ پر بہترین صاف ستھرے ٹوائلٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی-ہر چھوٹے بڑے شہر میں گرین بیلٹس کی مرمت، باقاعدہ شجرکاری اور گھاس لگوانے کا حکم دیا-10بجے کے بعد شادیاں ختم اور ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اورمسلسل غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی وارننگ دی گئی-2 وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ فنڈزدینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے۔ عوام کی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں۔ پنجاب کے ہر شعبے میں نیکسٹ لیول گورننس درکار ہے۔انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا اب100فیصد رزلٹ چاہیے۔ پنجاب گڈ گورننس میں باقی صوبوں سے بہتر ہے لیکن میں مطمئن نہیں۔معیار نیکسٹ لیول ہونا چاہیے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کوڑے کے کنٹینر گند سے زیادہ گندے نظر آنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے افغان ایشو اور دیگر امور میں اچھا کا م بھی کیا مگر گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام کے گھروں کو اپنا گھر سمجھ کر صاف رکھنے کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل میں درخت کی شاخ کاٹنا بھی جرم ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہرشہر کے ہر بازارمیں فٹ پاتھ دکان کے داخلی دروازے تک بنائیں، کہیں دھول مٹی نظر نہ آئے۔ ٹوٹے فٹ پاتھ اورفریش پینٹ نہ ہونے سے شہروں کی صورت بگڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے براہ راست فیڈ بیک لے رہی ہوں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنے سیاسی لوگوں کو ناراض کرکے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات، فنانشل پاور اورسہولتیں دیں۔ 40سے50 ارب روپے کی مشینری اورڈیڑھ لاکھ فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر نظر آنا قطعاً گوارا نہیں۔
٭٭٭٭٭