وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی میں تعینات جونیئر سکیورٹی آفیسر جاں بحق ہو گیا، مقتول 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ اگلے ماہ مقتول کی شادی ہونا تھی،
پنجاب اسمبلی میں تعینات جونیئر سکیورٹی آفیسر عمیرطارق لاہور میں اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر. موٹرسائیکل پر واپس اپنے گاؤں گجرات کے علاقہ ملکووالہ جا رہا تھا کہ تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ چناب ٹول پلازہ کے قریب گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے عمیر طارق کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں عمیر شدید زخمی ہو گیا، ہسپتال منتقل کرتے ہوئے عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، عمیر کےقتل کے بعد ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پولیس کی بھاری نفری کے پمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے، مقتول 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ اگلے ماہ مقتول کی شادی ہونا تھی۔