وادی لیپا کشمیر میں یوم پاکستان پر نوجوان نسل کیلئے پاک فوج تحفہ ، سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح فضا پاکستان زندہ آباد ،بھارت مردہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

وادئ لیپہ/ یوم پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر افواج پاکستان کا وادئ لیپہ کے عوام کو بالعموم اور نوجوان نسل کیلئے کو شاندار تحفہ ،خظیر رقم کی لاگت سے تیار کیا گیا پہلے سپورٹس سٹیڈیم خیراتی باغ کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا یوم پاکستان کی شان شان رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی سپورٹس سٹیڈیم میں کیا گیا جس میں عوام کا جم غفیر آمڈ آیا سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کمانمڈنگ آفیسر لیپہ گارڈ برگیڈیئر عامر فرید خان امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان نے تختی کی نقاب کشائی کر کے دعا سے کیا افتتاح میں مقامی یونٹس کے کمانڈنگ آفیسران بلدیاتی اداروں کے ممبران ،تاجروں طلباء ،وکلا تحصیل انتظامیہ سرکاری ملازمین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی نوجوان خوشی سے جھوم اٹھے اور وادئ لیپہ فضا پاکستان زندہ آباد ،بھارت مردہ آباد ،ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ پاک فوج زندہ آباد ،یہ جو کشمیر کی دھرتی ہے اس کی محافظ خاکی وردی ہے ، جب تک سورج چاند رہے اللہ پاکستان رہے، شھدائے کشمیر زندہ آباد ،شھدائے افواج پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ملک کے چاروں صوبوں کی طرح یوم پاکستان ریاست جموں و کشمیر سمیت لائن آف کنٹرول وادئ لیپہ میں بھی قومی جوش و خروش ملی یکجتی سے منایا گیا اسی مناسبت سے ایک بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس سے مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر عامر فرید خان ،پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ، اسسٹنٹ کمشنر لیپہ ،ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان ،ممبر لوکل کونسل صدیق احمد شیخ ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر عزیز الرحمان ،ہائی سکول نوکوٹ کے صدر معلم بشیر عالم چغتائی ،ہائ سکول لیپہ کے صدر معلم حبیب الرحمٰن ،سیاسی رہنما انور اعوان نے خطاب کیا یوم پاکستان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی برگیڈیئر عامر فرید خان نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی قیادت میں دو قومی نظرئیے پر رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں الگ وطن کا پاکستان کا قیام تحفہ خداوندی ہے افواج پاکستان اپنے وطن اور ریاست جموں و کشمیر کے ایک ایک انچ کی محافظ ہے برگیڈیئر عامر فرید نے کہا کہ ہمارے آفیسران اور جوانوں سے سروں کی فصلیں پیش کر کے کفن کا لباس زیب تن کر لیا مگر سبز ہلالی پرچم کی شان و شوکت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی افواج پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دہشتگردی انتہا پسندی کے خلاف بھی جنگ کر رہی ہے جس میں قوم کے تعاون سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں خیراتی باغ سپورٹس سٹیڈیم میں یوم پاکستان کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا اہل کشمیر اپنے بائیس کروڑ پاکستانی عوام کو صول آزادی جیسی نعمت کی بنیاد رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عزم کرتے ہیں کہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر پاکستان سے اپنا مستقبل وابستہ کرنے کا مبارک دن مل کر منائیں گے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکے آرمی چیف کی جارحانہ دھمکیوں کے جواب میں یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں دس جنگیں لڑنے کا اعلان کر کے بھارتی ایوانوں میں حشر برپا کر دیا ہے انھوں نے کہا پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت اور عوام کی آزادی کشمیر کیلئے خلوص وعقیدت قربانیاں بھارت کی بنیاد پرست پالیسیوں کی پسپائی اور ناکام حکمت عملی کی واضح دلیل ہے یوم پاکستان کے اجتماع میں کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز نقد انعامات تقسیم کئے گئے اور فاتح اور رنر آپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی گئیں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز انعامات برگیڈیئر عامر فرید خان امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر بشیر عالم اعوان اسٹنٹ کمشنر لیپہ نے تقسیم کئے افواج پاکستان کے آفیسران اور جوانوں کی سخت سردی میں مسلسل محنت سے خیراتی باغ سپورٹس سٹیڈیم کے بالکل ساتھ سے بہنے والے نالہ قاضی ناگ اور گھنے درختوں کے منفرد دلکش مناظر میں یوم پاکستان کی شایان شان رنگا رنگ تقریب جنگل میں منگل کا سماں پیش کر رہی تھی اس تقریب میں عوام کا جوش و جذبہ پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ عقیدت کے رشتوں کا عملی مظاہرہ اپنی مثال آپ تھا اس قومی تقریب کو یادگار بنانے پر امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور کمانڈنگ آفیسر لیپہ گارڈ برگیڈیئر عامر فرید اور انکی ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ عوام کی جانب سے شکریہ جبکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جعفر ایکسپریس کے سیکڑوں مغوی مسافروں کو فوجی آپریشن کے ذریعے با حفاظت بازیاب کروانے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں