*نیلم: دواریاں بالا بازار میں آتشزدگی، سات دکانیں، دو گیسٹ ہاؤس اور دو موٹر سائیکل جل کر راکھ*
نیلم: دواریاں بالا بازار میں علی الصبح 5 بج کر 15 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں سات دکانیں، دو گیسٹ ہاؤس اور دو موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئے۔ ڈی ڈی ایم اے کے مطابق فائر برگیڈ یونٹس، ریسکیو ٹیمیں، مقامی پولیس، پاکستان آرمی کی یونٹ اور رضاکاروں کی مدد سے آگ پر آدھے گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی ڈی ایم اے کے مطابق بروقت کارروائی سے متصل بازار اور رہائشی علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔