ننکانہ صاحب تھانہ بڑا گھر پولیس کی بڑی کارروائی۔ 5 رکنی عاطف اور عاطی ڈکیت گینگ گرفتار۔ ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکل، 5 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس تھانہ بڑا گھر نے عاطف عرف عاطی ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش رابری اور چوری سمیت 20 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عاطف عرف عاطی، اورنگزیب عرف زیبی، فیصل، شاہ زیب اور منظور شامل ہیں۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔ ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔
ٹکرز اور فوٹیج سسٹم میں رکھ دی ہے