اٹک:- آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ۔
– چکری کے قریب 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ نصیر اباد راولپنڈی کے حوالے ۔
موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔ہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک حادثات سے بچاؤ ہے۔
مہم کے دوران متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔عوام الناس سے گزارش ہے دوران سفر حد رفتار کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔