ملتان میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی,بھگدڑ مچنے سے مرد اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے,دو شدید زخمی خواتین کو ریسکیو ٹیم نے نشتر اسپتال منتقل کیا
پولیس حکام کے مطابق ملتان کے علاقے انڈسٹریل اسٹیٹ میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی,بھگدڑ مچنے سے مرد اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے,دو شدید زخمی خواتین کو ریسکیو ٹیم نے نشتر اسپتال منتقل کیا,جائے حادثہ سے ایک شخص کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا گیا,پولیس حکام کا کہنا تھا کئی گھنٹوں سے راشن کے انتظار میں موجود خواتین اور مرد اچانک فیکٹری کے اندر داخل ہوئے,جائے حادثہ سے تمام افراد کو روانہ کرکے فیکٹری سیل کردی گئی