ملتان: بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں 2طلباء گروپوں میں تصادم ، 1 لڑکا زخمی ایک تنظیم کے دو طلباء گروپ آپس میں لڑ پڑے، طالب علم پر فائرنگ دس کے قریب نقاب پوش افراد نے ڈنڈے اور سوٹوں سے شعبہ کرمنالوجی کے عدیل الطاف پر حملہ کردیا سیکیورٹی کی آمد پر حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے گیٹس بند ہونے سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا تمام طلباء کی جامع تلاشی کے بعد مین گیٹ کھول دیا گیاحملہ آوروں کو تاحال پکڑا نہیں جاسکا
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں کے درمیان جھگڑا، ہوائی فائرنگ، کا معاملہ فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئ. فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا، جھگڑے میں ایک طالب علم زخمی ہوا، پولیس
فائرنگ کے بعد یونیورسٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے طلبا نے بھاگ کر جان بچائی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.پولیس حکام