مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

*مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار*

ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

ملزمان کی شناخت مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کے نام سے ہوئی

ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا

ملزم نے فادی گجر ، باشی گجر اور رانا لیاقت نامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی

ملزمان نے شہری سے اس مقصد کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔

ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی گئی

تاہم شہری نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم عمران مشتاق کو ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے

جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم حسن عباس کو پسرور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر سپین بھجوانے کے لیے 28 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے

ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے سپین سمگل کی کوشش کی

شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آ گئے

کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر

ایف آئی اے کی ٹیمیں لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی سمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون

ترجمان ایف آئی اے

*انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ: بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار*

ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت قمر الزمان،محمد انور اور وسیم اکرم کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے

ملزمان کو سیالکوٹ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

*گرفتار اشتہاری ملزم قمر الزمان بدنام زمانہ انسانی سمگلر ہے*

ملزم سال 2023سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا

ملزم نے شہری سفیان کو جعلی دستاویزات پر یونان بھجوانے کی کوشش کی

ملزم محمد انور نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ بٹورے

ملزم وسیم اکرم نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 9 لاکھ روپے بٹورے

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون

انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور

گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، سرفراز خان ورک

بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر لاہور زون

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں