لکی مروت میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ،، جمردو بائی پاس خیبر میں چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ،، جوابی کاروائی میں دہشت گرد زخمی حالت میں فرار۔۔
خیبر پختونخوا میں پولیس پر حملے رک نہ سکے ،، ضلع خیبر کی تحصیل جمرود بائی پاس پر چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 سپاہی کلیم اور لیاقت زخمی ہو گئے ،، جبکہ جوابی کاروائی میں دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے ،، پشاور میں پولیس اسٹیشن ریگی کی ملازئی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،،لکی مروت میں ہی تھانا گمبیلا پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا گیا،،جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے ،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،،آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق لکی مروت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانوں کو تبارہ کر دیا گیا ،، کرک اور میانوالی کے سنگم پرپہاڑوں میں قائم کیمپ بھی تباہ کردیا گیا،،آئی جی پی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی ۔ کلین اپ آپریشن آخری ٹھکانے کےخاتمے تک جاری رہے گا۔۔گذشتہ روز بھی پشاور ، کرک ، ٹانک ، بنوں اور ڈی آئی خان میں مختلف مقامات پر پولیس سٹیشنز اور چوکیوں پر 10 حملے کئے گئے جنھیں پولیس نے ناکام بنایا تھا