لکی مروت میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکاروں کی شہادت۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اظہار عقیدت۔
وزیر اعلی کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
وزیر اعلی کا زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔
سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، علی امین گنڈاپور
ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلی کے پی