لاہور پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو دو گھنٹے میں گرفتار کر لیا، چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔۔۔
پولیس کا کہناہے کہ چوہنگ پولیس نے زیادتی کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے میں گرفتار کرلئےتین ملزمان گرفتار، چوتھے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ملزمان کیخلاف تھانہ چوہنگ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ درج گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، چوتھے ملزم ارشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ دار کے گھر رکھاابتدائی تحقیقات کیمطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو دو دن تک نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،