لاہورمیں سات سالہ بچےعبدالرحمان کےاغواء کا ڈراپ سین،باپ ہی اپنےسگےبیٹےکا قاتل نکلا۔پولیس نےبیٹےکوقتل کرنےوالےباپ غلام مجتبٰی کوگرفتارکرکےآلہ قتل برآمد کرلیا۔
لاہور میں 7سالہ بچےعبدالرحمان کےاغواء کا ڈراپ سین
باپ ہی اپنےسگے بیٹےکا قاتل نکلا
پولیس نے7سالہ بیٹےعبدالرحمان کوقتل کرنےوالےباپ غلام مجتبٰی کوگرفتارکرلیا
ملزم نے دوران تفتیش اپنے بیٹےکو قتل کا اعتراف کیا
ملزم کی نشاندہی پربچے کی نعش کو برآمد کرلیا گیا
باغبانپورہ کےعلاقے میں 5 روز قبل 7 سالہ عبدالرحمن لاپتہ ہوگیاتھا
قاتل والد نےڈرامہ رچانےکےلیےاپنےبچےکےاغوا کا نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا
پولیس نےشبہ ہونے پربچےکےوالد غلام مجتبی سےتفتیش کی تو اس نےسب اُگل دیا
ملزم غلام مجتبٰی نےگھریلو لڑائی جھگڑے پربیٹےعبدالرحمان کوبےدردی سےقتل کیا
ملزم نےاپنے بیٹےکو قتل کرنے کے بعد نعش کو گھر کےاندر ہی دفنا دیا