لاہورمیں اڑھائی ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 27 افراد نے خودکشیاں

لاہورمیں اڑھائی ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 27 افراد نے خودکشیاں کیں۔۔۔۔کسی نے امتحان میں کسی نے محبت تو کسی نے پسند کی شادی میں ناکامی پر خودکشی کی۔
رواں سال صوبائی دارالحکومت میں خودکشی کرنے والوں میں آٹھ خواتین اورانیس مرد شامل ہیں۔۔۔۔۔
شہرمیں کسی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تو کسی نے زہریلی گولیاں کھالیں یہاں تک کہ کسی نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی۔۔۔

کسی نے گھریلو ناچاقی پر تو حالات سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی پر مجبور ہوا۔۔۔۔
کوئی محبت میں ناکامی پر تو کوئی پسند کی شادی نہ ہونے پرایسا سنگین قدم اٹھانے پر مائل ہوا۔۔۔۔سماجی کارکن کا کہناہے کہ ایسے افراد کو صرف تھوڑی سے توجہ دینے سے موت کے منہ میں جانے سے روکا جاسکتاتھا۔
شہرمیں چار خواتین سمیت 13 افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔چار افراد نے زہریلی گولیاں کھالیں کانسٹیبل سمیت پانچ افراد نےخود کو گول۔دو خواتین نے چھٹ گود کر خود کشی کی جبکہ دیگر نے مختلف طریقوں سے خودکشی کی۔۔۔۔۔ماہر نفسیات کہناہے کہ یہ سب ذہنی دباو سمیت دیگر ذہنی وجسمانی بیماریوں کی وجہ سے ہوتاہے۔
پولیس کا کہناہے کہ اگر خودکشی ثابت ہوجائے تو وہ پھر قانون کے مطابق صرف ایک سو چوہتر کی کارروائی کرتے ہیں ہاں البتہ اس سے پہلے کوئی اقدام خودکشی کرتاتھا تواس کے خلاف مقدمہ درج ہوتاتھا لیکن اب وہ بھی ختم کردیا گیا۔
ماہرین کا کہناہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو اس غیر اسلامی فعل سے روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں