لاڑکانہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ کچرے کے ہیوی ڈمپر نے ایک اور خاتون کو کچل کر قیمتی زندگی چھین لی، اطلاع پر پولیس نے ڈرائیو کو حراست میں لے لیا
خاتون کو کچل پر ہلاک کرنے والا افسوسناک واقعہ اللہ آباد تھانہ کی حدود ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا جہاں کچرے کے ہیوی ڈمپر کے نیچے دب کر قطب کالونی کی رہائشی خاتون موقع پر ہی چل بسیں، اطلاع پر پولیس نے خاتون کی لاش کو ہسپتال پہنچایا، چار روز قبل اسے ڈمپر کی زد میں آ کر ڈوکری سے عید خریداری کے لیے لاڑکانہ آنے والی فیملی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں ماں، 9 سالہ بیٹا جانبحق جبکہ والد اور بیٹی شدید زخمی ہوئے تھے ، اس مرتبہ ڈرائیو تبدیل ہونے کے باوجود یہ حادثہ پیس آیا، جس سے ایک ہی ہفتے میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت تین افراد اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں