قصور پسند کی شادی کرنا نوجوان کے لئے مہنگا پڑ گیا جان سے گیا بیوی کے بھائی نے احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ کر کہ موت کے گھاٹ اتار دیا
قصور وقاص نامی نوجوان نے اپنی پسند کی شادی کی جو اس موت کی وجہ بن گئی نواحی گاؤں روشن بھیلہ کے رہائشی وقاص نے اپنی پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کا لڑکی کے والدین کو رنج تھا لڑکی کے بھائی نے وقاص کے خلاف تھانہ تھہ شیخم میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا آج عدالت میں پیشی کے موقع پر لڑکی نے اپنے شوہر وقاص کے حق میں بیان دے دیا جس پر مشتعل ہو کر لڑکی کے بھائی ملزم عمران نے احاطہ عدالت کے باہر وقاص پر فائرنگ کر دی جس کو بلھے شاہ ہسپتال منتقعل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ڈی پی او قصور عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا