فیصل آباد کی رہائشی کالونی کے پارک میں قابل اعتراض حرکات سے منع کرنے پر وکلا کی وردی میں ملبوس با اثر افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے ناظم آباد سٹی کے پارک میں سیکیورٹی سپروائزر سہیل انجم نے کالونی کے پارک میں بیٹھے وکیل کو لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حرکات کرنے سے منع کیا۔ جس پر وکیل نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا۔ اور سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا
سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآئی، جس میں 8 سے 10 افراد کو سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے،، فوٹیج میں حملہ آور افراد سیکیورٹی گارڈ کو لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں وکیل حسن ملک سمیت 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔