فاروق آباد: گھر میں دیوار بنانے کے تنازعہ پہ قریبی رشتے داروں میں ڈنڈے سوٹے چل گئے۔ لڑائی جھگڑے کے دوران 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

فاروق آباد:
گھر میں دیوار بنانے کے تنازعہ پہ قریبی رشتے داروں میں ڈنڈے سوٹے چل گئے۔ لڑائی جھگڑے کے دوران 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نواحی گاؤں مانگا ڈوگراں میں آپس میں قریبی رشتہ داروں میں لڑائی جھگڑے کے دوران 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان ڈنڈوں سوٹوں سے لڑائی ہوئی اور ایک دوسرے کے سر پھاڑ ڈالے۔ جھگڑا گھر میں دیوار بنانے کے تنازعہ پہ آپس میں قریبی کزنز کے درمیان ہوا ۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سجاد ، افضال، فریاد، بابر، شان،جاوید ،نعمان اور اسحاق شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں