غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والا غیر ملکی افغان مہاجر گرفتار، ملزم سے پسٹل30بور معہ3گولیاں بھی برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے بسلسلہ سرچ آپریشن محلہ سادات کالونی تحصیل حسن ابدال سے افغان مہاجر عبداللہ ولد محمد حسین ساکن کابل افغانستان حال محلہ سخی نگر حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں بھی برآمد کر لیں،اس سے پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کےسلسلہ میں بابت افغان کارڈ یا دیگر ثبوت طلب کیے گئے ہیں تووہ پیش نہ کر سکا ہے، پولیس نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی افغان مہاجر عبداللہ کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔