غازی انٹڑ چینج کے قریب موٹر وے پر بونیر سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس کے حادثہ میں تین افراد جاں بحق 7 مسافر زخمی

اٹک موٹر وے پر غازی انٹرچینج حضرو کے قریب بونیر سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس سلپ ہو کر روڈ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوئی،2 مسافر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 7افراد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں