عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین پر ظلم وبربریت کے خلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منقسم کشمیری خواتین سراپا احتجاج بن گٰئیں ۔

مظفرآباد

عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین پر ظلم وبربریت کے خلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منقسم کشمیری خواتین سراپا احتجاج بن گٰئیں ۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منقسم خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے آزادی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااور ریلی نکالی ۔خواتین نے سیاہ جھنڈے لہراکر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کی بے حرمتی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور خواتین راہنماؤں کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 32 ہزار خواتین کے سہاگ اجاڑ دیئے گئے 27 ہزار خواتین نیم بیوہ حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بھارتی افواج نے 11 ہزار 500 سے زائد خواتین کو جنسی استحصال کا شکار کیا لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نے بھارتی ہٹ دھرمی اور ریاستی دہشت گردی نوٹس نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں