شیخوپورہ کےڈیرہ حاجی نواب خان میں بچوں کی لڑائی کی پاداش میں ملزمان نے 17سالہ نوجوان کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ ڈالا،سوشل میڈیا پر نوجوان کے تشدد کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد متعلقہ تھانہ کی پولیس کو ہوش آیاپولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمہ مدعی نثاراحمد کے مطابق بچوں کی لڑائی کی پاداش میں ملزمان محمداختر اورمرتضی کے ایماء پر احسان، وقار، مبشر، سلمان، کامران، عدنان، دلبر وغیرہ5نامعلوم مسلح ملزمان ڈنڈوں سوٹوں سے اسکے بیٹے بلال احمدکو برہنہ کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کررہے تھے اوربیٹے کو تشدد کے دوران کمرئے میں لے جاکربند کردیااورقتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے صدر فاروق آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیوکا ڈیٹا موبائل فونز اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق پولیس مختلف شخصیات کی سفارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں پارٹیوں میں صلح کروانے کی کوشش کررہی ہے۔