سکھر (. ) سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے مرحوم سینیئر صحافی نثار عثمانی(سابق صدر پی ایف یو جے) کی 30 ویں برسی کے موقع انکی صحافتی خدمات اور آزادی صحافت کیلئے تاریخ ساز جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سکھر پریس کلب میں تعزیتی سیمینار منعقد ھوا، سیمینار سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوذادر ،سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، روہڑی پریس کلب کے صدر مجاھد بوزدار ، روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر عبدالجواد عباسی، سینیئر جرنلسٹ انس گھانگھرو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بانیوں میں شمار ہونے والے صحافی رہنما مرحوم نثار عثمانی کی آزادی صحافت صحافت کیلئے تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالتے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، قبل ازیں نثار عثمانی سمیت تمام مرحومین شہداء صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، سیمنار میں سکھر روہڑی کے صحافیوں فوٹو جرنلسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نثار عثمانی آزادی صحافت کی جدوجہد کی بڑی علامت ھیں انہوں نے ادوار آمریت سمیت تمام وقت آزادی رائے کی آزادی، میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ و حصول کیلئے بھرپور کوششیں کیں اور اس ضمن میں آنے والی تمام آزمائشوں، قید و بند کی صعوبتوں کو خندہ پیشانی پامردی سے برداشت کیا اور اصولوں پر قائم رھے، صحافی رھنماؤں نے کہا کہ ادوار آمریت کے سخت مشکل حالات و مصائب و آزمائش کے دوران آذادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے کرنیوالے صحافی رہنماؤں کا کردار ہمارے اور آئندہ.مستقبل کے میڈیا ورکرز کیلئے مشعل راہ ہے، نثار عثمانی سمیت تمام رھنماؤں کی جدوجہد اور صحافیانہ خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور ان شاء اللہ پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے آذادی صحافت کا علم ہمیشہ سربلند رکھا جائے گا. مقررین نے پی ایف یو جے کے قیام سے تاوقت. آزادی صحافت اور میڈیا ورکرز کیلئے جدوجہد اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کا بھی بطور خاص تذکرہ کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ رھنماؤں کے نقش قدم پر چلتے ھوئے پی ایف یو کے قائدین کی ولولہ انگیز قیادت میں یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی، سیمینار میں شہید صحافی جان محمد مہر ،نصراللہ گڈانی ،بچل گھنیو سمیت تمام شہداء صحافیوں کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا.