سرگودہا۔ تحصیل سلانوالی سرگودہا کی بارہ سالہ بچی کو اغوا کرکے لاہور میں چار افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہےپولیس تھانہ سلانوالی نے مقدمہ درج کرلیا۔کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
چک 132جنوبی سلانوالی کے محنت کش محسن نے پولیس تھانہ سلانوالی میں درخواست دی کہ اس کی بارہ تیرہ سالہ بیٹی ملائکہ کو ملزم کامران نے ورغلا پھسلا کر اغوا کیا اور لاہور میں نامعلوم مقام پر رکھا اور کامران۔احتشام ۔عمررضا اور ندیم جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ملزمان وڈیو بھی بناتے رہے۔مظلوم بچی موقع پاکر بھاگے کر والدین کے پاس پہنچ گئی۔پولیس تھانہ سلانوالی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے