سرکاری اشتہار میں گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا نے پر خیبر پختونخوا کے صحافی برادری کا شدید ردعمل

سرکاری اشتہار میں گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا نے پر خیبر پختونخوا کے صحافی برادری کا شدید ردعمل

سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی تصویر لگانے پر سیکرٹری محکمہ اطلاعات عہدے سے فارغ

سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر صوبائی محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔

وزیرِاعلیٰ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیرِاعلیٰ کی تصویر لگانے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ارشد خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی: سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کی تبدیلی: خیبر پختونخوا کے صحافی برادری کا شدید ردعمل :

ارشد خان ایک تجربه کار افیسر هے وزیر اعلی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

خیبر پختونخوا کی صحافتی برادری اور اخباری مالکان اس وقت ایک بڑے صدمے سے دوچار ہوئے جب وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ فیصلہ ایک ایسی غلطی کی بنیاد پر کیا گیا جو معمولی نوعیت کی تھی اور جسے ایک وارننگ دے کر بھی نمٹایا جا سکتا تھا، خاص طور پر جب رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہو اور عمومی طور پر غلطیوں کے امکانات زیادہ ہوں۔ ارشد خان ایک نہایت قابل، دیانتدار اور تجربہ کار افسر ہیں، جنہوں نے خیبر پختونخوا کے مشکل ترین حالات میں میڈیا انڈسٹری کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اسے ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا۔ ان کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی بدولت صوبے میں میڈیا ہاؤسز کو وہ استحکام ملا جو دیگر صوبوں میں بھی نظر نہیں آتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں