سانحہ جعفر ایکسپریس میں ریلویز پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا
کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا
بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا
کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے
شہید کانسٹیبل نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی
شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی
شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا
شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلٰی مرتبے پر فائز ہوئے
شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں
شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال، بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے