راولپنڈی عدالتی حکم پر 2 بچوں کی بازیابی کا کیس عدالت کا ایس ایچ او روات زاہد ظہور اور 2 پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بچوں کی بازیابی کیلئے دوبارہ وارنٹس جاری کر دیئے

راولپنڈی عدالتی حکم پر 2 بچوں کی بازیابی کا کیس عدالت کا ایس ایچ او روات زاہد ظہور اور 2 پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بچوں کی بازیابی کیلئے دوبارہ وارنٹس جاری کر دیئے

ایس ایچ او زاہد ظہور ، اے ایس آئی اشفاق اور سب انسپکٹر فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیاعدالت نے تینوں پولیس اہلکاروں پر فرائض سے غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا آرڈر کے مطابق ایس ایچ او زاہد ظہور نے بچوں کی بازیابی سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب دیا نہ عدالت پیش ہوئے ۔تفتیشی افسر ، چوکی انچارج اور ایس ایچ او روات وارنٹ پر عملدرآمد میں ناکام رہےعدالت نے 2 بچوں سید ملتمس حیدر اور سید الماس حیدر کی ریکوری کے وارنٹس جاری کر رکھے تھے ارڈرز میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے بھی عدالت حکم پر کوئی دھیان نہیں دیا سی پی او راولپنڈی کو آئندہ تاریخ کو تینوں پولیس افسران پر مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت ساتھ لانے کا حکم دیا گیا عدالت نے بچوں کی بازیابی کیلئے دوبارہ وارنٹس جاری کر دیئےعدالت کا سی پی او کو بچے بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا بی بی عابدہ کلثوم کی جانب سے بچوں کی بازیابی کیلئے پٹیشن فائل کی گئی تھی پولیس افسران پر ایف آئی آر کا حکم ایڈیشنل سیشن جج محمد وسیم انجم نے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں