دوست کی ماں کو اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دے کر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے والا بر بخت منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار ،

اٹک خاوند کے مسجد جانے کے بعد خاتون کو اسلحہ دکھا کر ناجائز تعلقات قائم کرنے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں د ے کر ناجائز تعلقات قائم کرنے والا بیٹے کا دوست منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار ،تفصیلات کے مطابق مسماۃ ن زوجہ مطہر سکنہ ویسہ نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ شادی شدہ بیٹی کی ماں ہے اور ایک بیٹا ہے،خاوند نماز فجر پڑھنے مسجد میں گیا، گھر کا دروازہ کھلا تھا محسن ولد جمشید سکنہ سرکہ حضرو جو کہ میرے بیٹے عاقب کا دوست ہے گھر کے اندر ہاتھ میں پسٹل پکڑے داخل ہوا میں صحن میں وضو کی تیاری کر رہی تھی تو محسن نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور کہا کہ مجھ سے ناجائز تعلقات قائم کر لو نہیں تو گولی مار کر جان سے مار دوں گا اسی دوران میرا خاوند مطہر نماز پڑھ کر گھر کے اندر واپس آیا اور محسن کو مجھ پر پسٹل تانے دیکھتے ہوئے محسن کو پکڑنے کی کوشش کی وہ دھمکیاں دیتے ہوئے پسٹل لہراتا ہوئے بھاگ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کو اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1425 گرام چرس اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس اور انسداد منشیات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں