خانیوال کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کرنے والے دو سگے بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
تھانہ صدر کے علاقہ 91 دس آر کے رہائشی سجاد احمد سے اسلام اباد کی رہائشی شازیہ بی بی کی شادی ہوئی جن کے دو بچے بھی تھے شازیہ بی بی نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر کسو وال کے رہائشی بلال بلوچ سے شادی کر لی تھی شادی کے کچھ عرصے بعد شازیہ بی بی اپنے بچوں سے ملنا چاہتی تھی جس پر دیور نیاز احمد اور اعجاز نے بچوں سے ملنے کے بہانے بلا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر کپڑے کا پھندا گلے میں ڈال کر گلا گھونٹ کر شازیہ بی بی کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج تھا تھانہ صدر پولیس نے تین ہفتوں بعد ہی انویسٹیگیشن کرتے ہوئے مقتولہ شازیہ بی بی کے قاتل دو سگے بھائیوں نیاز احمد اور اعجاز کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ صدر سعد کا کہنا ہے کہ ملزمان کہتے ہیں کہ ہم نے غیرت کے نام پر اپنی سابقہ بھابھی کو قتل کیا ہے۔