خانیوال نشہ کے پیسے نہ دینے پر شوہر نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کو لکڑی کے وار کر کے قتل کر دیا
یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 104 پندرہ ایل میں پیش ایا ہے ملزم رمضان جو کےآ ئس کا نشہ کرتا ہے نے اپنی بیوی زرینہ بی بی سے نشہ خریدنے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا پیسے نہ دینے پر ملزم نے طیش میں ا کر لکڑی سے وار کر کے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا زخمی حالت میں مقتولہ کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جو خون زیادہ بہہ جانے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ چھب کلاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔