جڑواں شہروں میں علیٰ الصبح سے رات گئے تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔

جڑواں شہروں میں علیٰ الصبح سے رات گئے تک موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔ اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ترجمان واسا

جڑواں شہروں میں مجموعی طور 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ ترجمان واسا

سیدپور کے مقام پر 56 ملی میٹر ، گولڑہ 43 ملی میٹر، بوکڑہ 34 ملی میٹر، پی ایم ڈی 40 ملی میٹر، شمس آباد 31 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ ترجمان واسا

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا نشیبی علاقوں کا دورہ ۔ نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی۔ ترجمان واسا

نشیبی علاقوں سے واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصرف ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف

نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 11.4 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8.3 فٹ ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف

کسی بھی قسم کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں