تونسہ شریف کے خیبر پختون خواہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں خواراجی دہشت گردوں کے دو مختلف مقامات پر حملے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد پسپائی اختیار کرکے فرار ہوگئے

تونسہ شریف کے خیبر پختون خواہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں خواراجی دہشت گردوں کے دو مختلف مقامات پر حملے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد پسپائی اختیار کرکے فرار ہوگئے

تونسہ شریف فتنہ خوارج کے دہشت گردوں نے آج سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر حملہ کیا جہاں 15 سے 20 دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر بھاری اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کی دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز کا بھی استعمال کیا تاہم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے تھرمل کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی نشان دہی کرکے مشین اور مارٹر گن سے بروقت بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کو موثر کارروائی کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پہنچا ھے جبکہ دوسری جانب بستی جادلے والی کے قریب مڑھا کے مقام پر خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاگیا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی پر دہشت گرد پسپائی اختیار کرکے پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں