اٹک میں گھریلو ناچاکی پر اپنی بہو کے والد کو زدو کوب کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق شکیل احمد ولد بشیر احمد ساکن ٹیکسلا ضلع راولپنڈی نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میری بیٹی کی شادی جواد ولد مشتاق سے ہوئی تھی،اس کا والد ہمارے گھر آیا اور کہا کہ میری جیب سے 110000 روپے کسی نے نکال لیے ہیں، الزام ہم پر لگایا اور مجھے اور میری بیٹی کو تنگ کرنا شروع کر دیا، کل میری اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا اپنی بیٹی کو آ کر لے جانا، جس کو لینے کے لیے میں گیا تو وہ اور اسکے گھر والے ڈنڈے وغیرہ لے کر آگئے اور مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مجھے، میری بیٹی کو اور حسیب احمد کو کمرے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم مشتاق احمد ولد محمد سکنہ ببرکی تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر کے آلہ مضروب ڈنڈا برآمد کر لیا۔